جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

ڈیوڈ ملر چیمپئئنز ٹرافی کے فائنل میں کس ٹیم کی حمایت کررہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹر ڈیوڈ ملر نے دبئی میں اتوار 9 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں اپنی پسندیدہ ٹیم کا بتا دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم 363 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بناسکی۔

ڈیوڈ ملر نے 67 گیندوں پر ناٹ آؤٹ سنچری اسکور کی لیکن یہ جنوبی افریقا کو کامیابی نہ دلواسکی۔

سیمی فائنل کے بعد کین ولیمسن اور ڈیوڈ ملر مسکراہٹ کا تبادلہ ہوا اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے سے لگایا اور ملر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ فائنل میں نیوزی لینڈ کی حمایت کریں گے۔

ڈیوڈ ملر نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ کی حمایت کروں گا، دونوں ہی اچھی ٹیمیں ہیں بھارت برسوں سے اچھا کھیل رہی ہے اور فائنل بہت شاندار ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں اتوار 9 مارچ کو بھارت اور نیوزی یلنڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں