جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے نکلے، ہماری دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے کہا ہے کہ انتخابات والے روز لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے، ہماری دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے، آج لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے۔ ہماری دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔

امریکا کی جانب سے پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی گئی ہے جبکہ امریکا نے دھاندلی کی اطلاعات، انٹرنیٹ اور فون سروس کی بندش پر بھی اظہار تشویش کیا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ انتخابات کے دن پیش آئے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ تشدد کے واقعات نے پورے پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو متاثر کیا۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان میں آزادی اظہار کیلئے استعمال رابطوں پر پابندیوں پر تشویش ہے۔ پولنگ کے دن انٹرنیٹ اور فون تک رسائی پر پابندیوں کی رپورٹس سے آگاہ ہیں۔

یہ پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

انھوں نے کہا کہ تعلقات کے فروغ کیلئے حکومت پاکستان کیساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے۔ پاکستانی انتخابات کے ابتدائی غیرسرکاری نتائج پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ ہم انتخابی عمل کی نگرانی جاری رکھیں گے۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا تھا کہ ایساعمل دیکھنا چاہتے ہیں جس میں وسیع پیمانے پر شراکت داری ہو۔ ایساعمل دیکھنا چاہتے ہیں جہاں آزادی اظہار اور پرامن اجتماع کی اجازت ہو۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہمیں پاکستان کیساتھ شراکت داری اور تعاون بڑھانے میں دلچسپی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کی رپورٹس نہیں دیکھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں