اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

بیروزگاری الاؤنس کے لیے لاکھوں افراد کی رجسٹریشن

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے شروع کردہ بے روزگاری الاؤنس پروگرام میں 51 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای کی وزارت افرادی قوت نے رواں سال کے آغاز پر ملک کے بیروزگار شہریوں کے لیے بیروزگاری انشورنس پروگرام شروع کیا تھا جس کے ابتدائی سات ماہ کے دوران رجسٹرڈ افراد کی تعداد 51 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ صرف رواں ماہ کے 24 روز میں ایک لاکھ 40 ہزار ملازمین اور کارکن کا اندراج کیا گیا ہے۔

مذکورہ پروگرام متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی اداروں کے کارکنان اور ملازمین کو شامل کیا گیا ہے جس کے تحت بیروزگار کارکن کو تین ماہ تک بیروزگاری الاؤنس دیا جائے گا جو اس کی تنخواہ کا 60 فیصد ہوگا اور اس کے لیے ہر رجسٹرڈ کارکن سے دوران ملازمت اس مد میں مقررہ فیس وصول کی جائے گی۔

- Advertisement -

وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن کے مطابق اس نظام کے تحت کارکنان کو تحفظ حاصل ہے۔ اس پروگرام میں شرکت کی ذمے داری آجر کے بجائے ملازم کی ہوتی ہے۔ انشورنس فیس جمع نہ کرانے پر 400 درہم جرمانہ ہے اور اس کا نفاذ یکم اکتوبر سے ہوگا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کی صورت میں سوشل انشورنس سسٹم دو کٹیگریز بنائی گئی ہیں۔ وہ ملازم جن کی بنیادی تنخواہ ماہانہ 16 ہزار درہم یا اس سے کم ہے ان کی سالانہ انشورنس فیس 60 درہم مقرر کی گئی ہے اور انہیں ہر ماہ 5 درہم جمع کرانا ہوں گے اس کے عوض انہیں ماہانہ انتہائی معاوضہ 10 ہزار درہم تک دیا جائے گا۔

دوسری کٹیگری میں وہ ملازم شامل ہیں جن کی بنیادی ماہانہ تنخواہ 16 ہزار درہم یا اس سے زیادہ ہے ان کی سالانہ انشورنس فیس 120 درہم رکھی گئی ہے اور انہیں ماہانہ 10 درہم کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں