تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

لوگ گھروں میں محصور، سڑکوں پر’سرخ کیکڑوں‘ کی یلغار

آسٹریلیا میں لاکھوں کی تعداد میں کیکڑے سڑکوں پر آگئے جس کی وجہ سے سڑکیں بند کردی گئیں، کیکڑوں کی اتنی بڑی تعداد میں سڑکوں پر آںے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں کرسمس جزائر کے پاس کئی سڑکوں کو بند کردیا گیا کیونکہ قریبی جنگلات سے سرخ کیکڑوں کی بڑی تعداد سمندر کی جانب جارہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال پانچ کروڑ کیکڑے نقامی کرنے کے لیے جارہے تھے۔

سرخ رنگت کی بنا پر انہیں آتشیں (فلیم) سرخ کیکڑے کہا جاتا ہے، اب یہ حال ہے کہ یہ گرمی کے باعث کرسمس جنگلات سے نکل کر تیزی سے سمندر کی طرف بھاگ رہے ہیں اور سڑکوں، پلوں اور رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ساحل تک پہنچ رہے ہیں۔

سرخ کیکڑوں کی وجہ سے سڑکیں بند کردی گئیں لیکن عملہ پھر بھی صفائی پر مامور ہے تاکہ وہ پاؤں یا کار تلے روندے نہ جائیں، اس دوران لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا اور وہ اپنے گھروں میں ہی محدود رہے کیونکہ سڑک پر سرخ کیکڑوں کی یلغار ہوچکی تھی۔

The Christmas Island Miracle: The Migration of the Bright Red Crab

نیشنل پارک کی قائم مقام مینیجر بیانکا پریسٹ کہتی ہیں کہ یہ دلفریب واقعہ ہرسال رونما ہوتا ہے۔ جنگلی حیات کے ممتاز ماہر سر ڈیوڈ اینٹن بورو کے مطابق یہ خوبصورت فطری منظر ہے کہ گویا ایک طویل سرخ قالین جنگلات سے ہوتا ہوا سڑکوں تک جارہا ہے اور سمندر میں جاکر مل رہا ہے۔

Migration of Millions of Red Crabs Kicks Off on Christmas Island - Vehlad

انہوں نے کہا کہ فی الحال پارک انتظامیہ نے کئی سڑکیں رکاوٹوں سے بند کی ہوئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -