بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں غریب طلبا کو اسکالر شپ کے لیے کروڑوں روپے جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں غریب طلبا کو اسکالر شپ کے لیے 19 کروڑ 25 لاکھ 70 ہزار روپے جاری کردیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے عشر و زکوٰۃ ڈپارٹمنٹ نے صوبے کے 20 تعلیمی اداروں کو رقم جاری کی جن میں سندھ یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی ودیگر ادارے شامل ہیں۔

سندھ یونیورسٹی کو تین کروڑ 48 لاکھ 6 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں، کراچی یونیورسٹی کو مستحق طلبا کے لیے 5 کروڑ 53 لاکھ 4 ہزار روپے جاری ہے۔

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کو 76 لاکھ 18 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز کو 85 لاکھ 34 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں، اسکالر شپ کمیٹیاں مستحق طلبا کو اسکالر شپ فراہم کریں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں