اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ملازمہ کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ملازمہ کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے، معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر ٹیچنک اسپتال میں شبانہ نامی کمپیوٹر آپریٹر کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے پائے گئے، اسپتال کے ڈائریکٹر فنانس نے غبن کو کمپیوٹر کی غلطی قرار دے دیا۔

[bs-quote quote=”ایف آئی اے سائبر کرائم نے بھی تحقیقات شروع کر دیں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

ڈائریکٹر فنانس فنانس گلزار خان کا کہنا ہے کہ ملازمہ نے کہا کہ غلطی سے پیسے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ہیں، تاہم معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی بنا لی گئی ہے۔

ڈائریکٹر فنانس نے بتایا کہ اب تک خاتون کے اکاؤنٹ سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ریکور کیے جا چکے ہیں۔ دوسری طرف گلزار خان غبن کو کمپیوٹر کی غلطی قرار دے رہے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں درجنوں بے نامی اکاؤنٹس کا کھوج لگا لیا: ایف آئی اے 


اسپتال کی جانب سے خاتون شبانہ کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ 9 اکتوبر کو ایف آئی اے نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے خیبر پختونخوا میں درجنوں بے نامی اکاؤنٹس کا کھوج لگا لیا ہے، بے نامی اکاؤنٹس سے ڈیڑھ ارب روپے کی ترسیلات کا پتا چلا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں