منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

لیپ ٹاپ کے ذریعے اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے نکال لیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں ملزمان لیپ ٹاپ کے ذریعے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے لاکھوں روپے نکال کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں نجی بینک کی ایم ٹی ایم لوٹ لی گئی، ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

ملزمان نے لیپ ٹاپ کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم نکالی جو 33 لاکھ سے زائد تھی۔ بینک منیجر کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران چوکیدار ڈیوٹی پر موجود تھا لیکن وہ سو رہا تھا۔

منیجر نے بتایا کہ ملزمان نے لیپ ٹاپ کو مشین سے منسلک کیا اور ہیکنگ کے ذریعے 33 لاکھ 40 ہزار روپے نکال لیے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کا صورتحال کا جائزہ لیا اور بیانات قلمبند کیے، پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں