بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

لاکھوں ٹن چینی اور گندم درآمد کی اجازت، اسٹیل ملز کیلیے ڈھائی ارب روپے

اشتہار

حیرت انگیز

اقتصادی رابطہ کمیٹی نےگندم کی امدادی قیمت 1800روپے فی من مقرر کرتے ہوئے نجی شعبے ‏میں 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ حماداظہر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس ‏میں ای سی سی نے بھارت سےکاٹن اوریارن کی درآمدکی منظوری دی گئی۔ بھارت سے30جون تک روئی ‏کی درآمد کے حجم پر کوئی قیدنہیں ہوگی۔

کمیٹی نےنجی شعبےکوبھارت سے5لاکھ ٹن چینی درآمدکرنیکی بھی اجازت دے دی جب کہ پنک ‏سالٹ کی پی ایم ڈی سی میں جغرافیائی رجسٹریشن کی بھی منظوری دے دی۔

ایک بار استعمال کے سرجیکل آلات کیلئےکم ازکم برآمدی قیمت کی شرط ختم کرنے اور مٹیاری ‏سے لاہور ٹرانسمیشن لائن کیلئےسیکیورٹی پیکیج میں ترمیم منظوری دی گئی۔

کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کیلئے2 ارب52کروڑ روپےکی حکومتی گارنٹی کی منظوری دینے کے ‏ساتھ ساتھ وزارتوں کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں