تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

رمضان شوگر ملز کیس: چپڑاسی ، کیشئر کے اکاؤنٹس میں کتنی رقوم بھیجی گئیں؟ تفصیلات منظر عام پر

لاہور: شہبازشریف خاندان منی لانڈرنگ کیس میں غریب ملازمین کےاکاؤنٹ میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن کیسے ہوئی؟ اہم دستاویزات منظر عام پر آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف خاندان منی لانڈرنگ کیس میں ہم دستاویزات سامنے آگئیں، صرف دس ملازمین کے اکاؤنٹس میں 7ہزار 404ملین موصول ہوئے۔

دستاویزات کے مطابق چپڑاسی مقصود کےاکاؤنٹس میں 3 سال میں771 ملین موصول ہوئے، شوگر ملز کےکیشئر محمد اسلم کےاکاؤنٹ میں 1781ملین موصول ہوئے جبکہ کلرک اظہر کےاکاؤنٹ میں 480 ملین موصول ہوئے۔

دستاویزات کے مطابق کلرک خضرحیات کےاکاؤنٹ میں 1425ملین موصول ہوئے، اسٹور کیپر غلام شبیر کے اکاؤنٹ میں 434ملین موصول ہوئے، اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ محمد انوار کےاکاؤنٹ میں 883ملین موصول ہوئے، یہی نہیں اسسٹنٹ منیجر ظفر اقبال کےاکاؤنٹ میں 525ملین موصول ہوئے،

دستاویزات کے مطابق رمضان شوگر ملز کے آئی ٹی آفیسر کاشف مجید کے اکاؤنٹ میں 362ملین موصول ہوئے، ملز کے پرانےملازم مسرور انوار کے اکاؤنٹ مین231ملین موصول ہوئے، تنویرالحق ڈی ای اوکےاکاؤنٹ میں512ملین موصول ہوئے۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ ملازمین کو شہباز شریف خاندان کےبےنامی داروں کےطورپر استعمال کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس : شہبازشریف فیملی کیخلاف 100 گواہوں کی فہرست سامنے آگئی

واضح رہے کہ چند روز قبل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی کیخلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ چالان کے معاملے پر ایف آئی اے کی100گواہوں کی فہرست سامنے آئی تھی۔

گواہوں کی فہرست میں کباڑیا،ہارڈوئیر،ڈرائی فروٹ، سینیٹری اسٹورزمالکان ، اسکریپ ڈیلر،کنسٹرکشن کمپنیاں گواہوں ، ڈیری فارم، جنرل اسٹور، آکسیجن سیلنڈروینڈرز شامل تھے۔

دستاویزات کے مطابق انجینئرز،وکیل، بینکرز، ڈاکٹرز،ایس ای سی پی، ایف آئی اے اہلکار ، رائس ڈیلر،ڈینٹل پارٹس ڈیلر،جیولرز،پراپرٹی ڈیلر بھی گواہوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔

گواہان کے شناختی کارڈمنی لانڈرنگ اور اکاؤنٹ کھلوانےکےلیےاستعمال ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں