بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹیل مل ورکشاپ سے لاکھوں مالیت کا پیتل اور تانبہ غائب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹیل مل ورکشاپ سے لاکھوں مالیت کا پیتل اور تانبہ غائب ہوگیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انچارج ورکشاپ محمداسلم کی مدعیت میں بن قاسم تھانے میں مقدمہ درج ہوا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 4 جون کو نائٹ شفٹ پر موجود عبدالباسط نے یہ اطلاع دی۔

ایف آئی آر متن کے مطابق ایم آرایچ ٹی ورکشاپ کے اندر سے تانبے اور پیتل کے رول غائب ہیں۔

مدعی اسلم کا کہنا ہے کہ ایم آرایچ ٹی ورکشاپ کے نزدسی ایم ڈی بلڈنگ کو اندر سے چیک کیا گیا، ورکشاپ میں پڑے تانبے، پیتل کے موٹے رول اور پلٹیں غائب تھیں۔

انچارج نے درج کرائے مقدمے میں یہ بھی کہا ہے کہ ورکشاپ کے قریب بڑی گاڑیوں کے ٹائر کے نشانات بھی موجود ہیں، پاکستان اسٹیل مل ورکشاپ سے 3ٹن تانبہ اور پیتل کے رول چوری ہوئے۔

متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں