پاکستانی اداکارہ منال خان نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ منال خان نے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کردیا، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستانی اداکارہ منال خان نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’دو دل تین ہونے جارہے ہیں، ہمارے ننھے مہمان کی آمد کیلئے گنتی شروع‘۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ حال ہی میں منال کی بہن ایمن منیب بٹ دوسری بیٹی کی ماں بنی ہیں، جس کی اطلاع بھی منال خان نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دی تھی۔