شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی اداکار احسن محسن اکرام سے بات پکی ہوگئی۔
اداکارہ منال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر احسن محسن کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
منال خان نے احسن محسن کے ساتھ اپنی بات پکی کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں جس میں دونوں نے گلے میں پھولوں کے ہار پہنے ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ میری زندگی بھر کی محبت ہیں۔‘ اداکارہ نے ساتھ ہی بات پکی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
احسن محسن اکرام نے بھی منال کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہے جس پر منال نے بھی محبت کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram
اس موقع پر اداکارہ ثنا جاوید ، اُشنا شاہ ، آئمہ بیگ ، مایا علی ، سجل علی اور نمرہ خان سمیت دیگر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی بات پکی ہوئی تھی جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی گئی تھی۔