پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کے بے بی شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
منال خان اور احسن محسن اکرم کی شادی 10 ستمبر 2021 کو ہوئی تھی اور اب جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے جس کیلیے بے بی شاور کا اہتمام کیا گیا۔
بے بی شاور میں منال خان کی بہن ایمن خان اور سہیلیوں نے شرکت کی جبکہ تقریب میں ان کی بھانجی امل اور والدہ کو بھی دیکھا گیا۔
اداکارہ نے اگست میں مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔
انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ ’دو دل تین ہونے جا رہے ہیں، ہمارے ننھے مہمان کی آمد کیلیے گنتی شروع۔‘
تصویر دیکھیں: