اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

منال خان کا انسٹا اسٹوری پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منال خان نے انسٹا گرام اسٹوری چوری کرنے کا الزام عائد کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

منال خان نے انسٹا گرام اسٹوری پر دو ایک جیسی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ”یہ میرا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہے، مجھے جو اچھا لگے گا وہ پوسٹ کروں گی”۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ”یہ میری زندگی ہے اور میں ویسے جیئوں گی جیسے مجھے پسند ہے، میرے پاس Pinterest اور دیگر ایپس ہیں، میں اس طرح کی تصاویر پسند کرتی ہوں اور ان کی پوسٹنگ جاری رکھوں گی“۔

انہوں نے آخر میں یہ بھی لکھا کہ ”اگر آپ کچھ کر سکتے ہو تو کرلو، مجھے اس کا انتظار رہے گا“۔

منال خان کا ڈنکے کی چوٹ پر مزید پوسٹ شیئر کرنے کا عندیہ

کچھ روز قبل منال خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ناشتے کی تصویر شیئر کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔ صارفین نے اداکارہ پر اسٹوری چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

دراصل اداکارہ نے اسٹوری میں جو تصویر لگائی تھی وہ اس سے قبل امریکی سُپر ماڈل کیلی جنیر اپنے انسٹا گرام پر شیئر کر چکی تھیں۔

کیلی جنیر نے 14 گھنٹے جب کہ منال خان نے 17 گھٹنے قبل اسٹوری اپ ڈیٹ کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تصویر درحقیقت کیلی جنیر کی ہے۔

منال خان نے پہلے تو اس معاملے پر خاموشی اختیار کی تاہم اب انہوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Minal Khan shares Kylie Jenner's Insta Story as her own

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں