بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اداکارہ کی انگلی میں‌ انگوٹھی، نیا موضوع چھڑ‌ گیا، مبارک بادوں‌ کی برسات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک تصویر کیوجہ سے پاکستانی اداکارہ منال خان  کی منگنی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ اداکارہ نے ابھی تک منگنی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر سے یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ اداکارہ منال خان  اور احسن محسن اکرام ایک دوسرے سے قریب ہوتے جارہے ہیں وہ وہ کسی بھی وقت اپنے رشتے کا باقاعدہ اعلان کرسکتے ہیں۔

ایک روز قبل احسن محسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کر کے خبر دی کہ اب اُن کا منال خان سے رشتہ آفیشل ہوگیا ہے۔

محسن نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کیں جن میں سے ایک میں وہ منال خان کے ساتھ گھر کی بالکونی میں کھڑے ہوئے تھے جبکہ دوسری تصویر میں اداکارہ انگوٹھی پہن کر آدھے چہرے کو ہاتھ سے چھپائی ہوئیں تھیں جس میں اُن کی خوشی نظر آرہی تھی۔

احسن محسن نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے منال خان کو مخاطب کر کے ویلنٹائنز ڈے کی مبارک بار پیش کی۔

دوسری جانب منال خان نے بھی انسٹاگرام پر محسن کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جس کا پس منظر رومانوی تھا۔ اداکارہ نے لکھا کہ ’محبت اب ہوا میں ہے، جو بہت سادہ اور اچھی ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

منال کی اس پوسٹ پر احسن نے کمنٹس میں محبت کا اعتراف کیا۔

دوسری جانب ساتھی اداکاروں نے دونوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں احسن کی دادی کی سالگرہ میں منال خان نے شرکت کی تھی جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ اب دونوں جلد ہی منگنی کرلیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں