جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

منال خان نے شادی کی پیشکش کرنے والے مداح کو کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے شادی کی پیشکش کرنے والے مداح کو جواب دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرنے والے مداح نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی اور یہ کمنٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا۔

غلام اکبر نامی مداح نے اداکارہ کی پوسٹ پر لکھا کہ ’میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔‘

- Advertisement -

منال خان نے مداح کی شادی پیشکش پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں پہلے سے شادی شدہ ہوں، بھائی۔‘

اداکارہ کے جواب میں مداح نے رونے والی ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ ’سن کر دکھ ہوا ہے۔‘

واضح رہے کہ منال خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام ستمبر 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور گزشتہ سال نومبر میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں