جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شادی سے متعلق منال خان کے منگیتر نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کے منگیتر و سابق اداکار احسن محسن کی شادی سے متعلق ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔

پاکستان کی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف جوڑیوں میں منال خان اور سابق اداکار احسن محسن کا نام بھی شامل ہوگیا ہے اور ان دنوں سوشل میڈیا پر ہر طرف منال اور احسن کے ہی چرچے اور انہیں کی تصاویر و ویڈیو زیر گردش ہیں۔

نئی جوڑی کا تذکرہ زباں زد عام ہے، ایسے میں سابق اداکار احسن محسن نے سوالوں کے جواب دینے کے لیے انسٹاگرام پر ایک لائیو ویڈیو سیشن کا آغاز کیا، جس میں وہ کارڈ پر لکھے سوال پڑھ کر ان کے جوابات دے رہے تھے، کہ اچانک شادی سے متعلق جواب پر مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا۔

انہوں نے کارڈ پر لکھا سوال پڑھا، جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ ‘ان کےلیے رواں ماہ سب سے اچھا واقعہ کون سا تھا؟ جس پر احسن اکرام نے جواب دیا کہ ‘شادی’، ویڈیو میں احسن اپنے جواب پر خود بھی حیرت زدہ نظر آرہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا صارفین سے پریشان منال خان نے بڑا قدم اٹھا لیا

مزید سوالوں کے جواب دیتے ہوئے منال خان کے منگیتر نے بتایا کہ انہیں بچپن سے اداکارہ ماہ نور بلوچ اور ایمان علی بہت پسند تھیں لیکن پچھلے 20 برس میں وہ بڑی نہیں ہوئیں البتہ میں جوان ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں