اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

احسن محسن سے شادی کے والدہ خلاف تھیں، منال خان کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ احسن محسن کو پسند نہیں کرتی تھیں اور ان کے خلاف تھیں۔

اداکارہ منال خان نے نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت شوہر احسن محسن سے اپنے رشتے سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ اور ان کے والد نے ان کی زندگی کے فیصلوں میں اہم کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

منال نے انکشاف کیا کہ ان کے والد کی حمایت سب سے مضبوط ستون تھے،انہوں نے کبھی بھی ان کے فیصلے پر شک نہیں کیا اور ہمیشہ اس کے انتخاب کے ساتھ کھڑی رہی۔

اداکارہ کے مطابق احسن سے شادی کرنے کا فیصلہ اور جب احسن کو پہلی بار کسی ایسے شخص کے طور پر متعارف کراویا جسے وہ پسند کرتی تھیں تو ان کے والد نے کھلے دل سے تسلیم کیا اور یہی حمایت بالآخر ان کے خوبصورت رشتے کا باعث بنی۔

منال خان نے بتایا کہ والدہ کو ابتدا میں احسن کے بارے میں خدشات تھے اور وہ انہیں پسند نہیں کرتی تھیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ان کی والدہ راضی ہوگئیں اور جوڑا ساتھ زندگی گزار رہا ہے۔

مزید برآں ایمن خان نے بتایا کہ ہم نے ٹی وی پر شوقیہ ایکٹنگ شروع کی تھی، ایک وقت ایسا بھی تھا کہ ہفتے کے 6 دن ہم دونوں کے ڈرامے آن ائیر ہوتے تھے لیکن ان ڈراموں میں ہم دونوں کو ناظرین  ایک ہی لڑکی سمجھتے تھے کیونکہ لوگ نہیں جانتے تھے ہم جڑواں ہیں۔

ایمن کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ میں بیمار ہوئی تھیں میرے کمرشلز منال خان نے کیے تھے اور کسی کو بھی پتا بھی نہیں چلا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں