منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

سسر کی منال خان سے متعلق گفتگو کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ منال خان کے سسر کی بہو سے متعلق کی گئی مبینہ گفتگو کی چیٹ وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک مداح کی جانب سے سینئر اداکار محسن اکرام سے کی گئی مبینہ گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔

اسکرین شاٹ میں اداکار سے ایک مداح نے سوال کیا کہ ’انکل اپنی بہو مینو (یعنی منال) کے بارے میں کچھ کہیں، جس پر محسن اکرام کا کہنا تھا کہ ’وہ خوبصورت ہیں، ان کی موجودگی، ان کی روح خوبصورت ہے، احسن کے ساتھ ان کی نئی زندگی پر اللہ کی رحمتیں ہوں۔

بعدازاں مداح نے ایک اور سوال کیا کہ منال آپ کو کیا کہہ کر بلاتی ہیں جس پر محسن اکرام نے جواب دیا کہ ’ڈیڈ‘ کہتی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 10 تاریخ کو منال اور احسن محسن اکرام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دونوں فنکاروں کی ولیمے کی تقریب 12 ستمبر کو کراچی میں ہوئی تھی۔

منال اور احسن کی شادی کی تقریبات میں قریبی عزیز سمیت شوبز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں