اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گریٹر اقبال پارک کیس : عائشہ اکرم کا ساتھی ریمبو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر عاٸشہ اکرم بدتمیزی کیس میں ریمبو سمیت گیارہ ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ خالد محمود نے ریمبو سمیت گیارہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی سماعت کی، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے، ملزمان کا سات روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جاٸے جبکہ ملزمان کے مزید دو ساتھیوں کی گرفتاری ہونی ہے۔

ملزمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے کسی قسم کی ریکوری نہیں ہونی، ٹک ٹاکر خاتون نے پہلے بیان دیا کہ یہ لوگ میرے محافظ ہیں، بعد میں اس نے ملزمان کو بیلک میل کرنے کا بیان دیا۔

عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں