بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

مینار پاکستان بدسلوکی کیس میں نیا موڑ : ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے مینار پاکستان پر بدسلوکی کیس میں تمام ملزمان کو معاف کر دیا اور کہا مجھےملزمان کےبری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کیس میں ٹک ٹاکر خاتون نے مقدمے کی پیروی نہ کرنے کا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے سیشن عدالت میں بیان حلفی پیش کر دیا ، جس میں کہا کہ اللہ کی رضاکی خاطر تمام ملزمان کو معاف کر دیا ہے، مجھے ملزمان کے بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

- Advertisement -

عامرسہیل عرف ریمبو سمیت 12 ملزمان کی بریت کی درخواستیں دائر کردیں ، جس پر عدالت نے درخواستوں اور مدعیہ کے بیان پر دلائل کیلئےوکلا کو26 اگست کو طلب کر لیا ہے۔

خیال رہے لاری اڈ اتھانے میں مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام کامقدمہ درج ہے۔

واضح رہے 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد اور جنسی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کامقدمہ تھانہ لاری اڈا مین درج ہے۔

بعد ازاں پولیس نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے بدتمیزی کے مقدمے خاتون کے ساتھی ریمبو کو مرکزی ملزم قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں