لاہور: گریٹراقبال پارک واقعے کی متاثرہ لڑکی عائشہ اکرام نے کہا ہے کہ اب تک تین سے چار ملزمان کو شناخت کرچکی ہوں پوری کوشش ہے کہ اصل ملزموں کو ہی شناخت کروں۔
یہ بات انہوں نے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سےملاقات میں کہی۔ متاثرہ لڑکی نےتفتیشی اداروں اور تفتیش کی پیشرفت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ڈی آئی جی انویسٹیگیشن شارق جمال نےمتاثرہ لڑکی کو واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات ،ہإ تعاون کا یقین دلایا۔چیئر پرسن برائےحقوق خواتین کنیزفاطمہ بھی ملاقات میں موجود تھی جنہوں نے کہا کہ ملزموں کو سزا ملنے سے ایسے واقعات کا سدباب ممکن ہوسکےگا۔
مینارپاکستان پرخاتون سےدست درازی کیس کی تحقیقات جاری ہے ، گرفتار افراد کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار 104 افراد میں سے درجنوں کا واقعہ سے تعلق ہی نہیں۔
اہلخانہ نے الزام بھی عائد کیا ہے کہ کئی ایسے نوجوان دھر لیے گئے جو وقوعہ کے وقت اپنے گھروں میں تھے جبکہ مینار پاکستان کے قریب سے گزرنےوالوں کوپکڑلیاگیا، بیوی بچوں کے ساتھ مینار پاکستان جانےوالے بھی گرفتار کرلیے۔
اس حوالے سے انچارج انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ 28اگست کو104 گرفتاراافرادکو شناخت کرایا جائے گا۔