لاہور: جلسے سے ایک روز قبل ہی ‘ مینارپاکستان’ جگمگا اٹھا، پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد ابھی سے ہی جلسہ گاہ پہنچ گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کل لاہور میں تاریخ ساز جلسہ عام منعقد کرنے جارہی ہے، جلسہ امپورٹڈ حکومت نامنظور کے تحت کیا جارہا ہے، لاہور جلسے کا عنوان ہے ‘ غلامی یا حقیقی آزادی۔
لاہور جلسے کو لیکر زندہ دلان لاہور میں بڑا جوش وخروش پایا جاتا ہے، مینار پاکستان جلسے سے ایک روز قبل جگمگا اٹھا ہے، پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد ابھی سےہی جلسہ گاہ پہنچ گئی ہے اور مرد، خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد مینارپاکستان جلسہ گاہ میں موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ”مینارِ پاکستان جلسے میں سکیورٹی خدشات ہیں“
جلسہ گاہ آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ بچوں کو اس لیے ساتھ لائےہیں اگلی نسل بھی عمران خان کیلئے تیار ہو۔
IYW, ISF Lahore Rally
From Nasir Bagh to Minar e Pakistan
Before Tomorrow's Jalsa. #LahoreJalsaPTI #Lahore_Jalsa_21April #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/nBTCh7KNVn— Aqif Soomro (@SoomroAqif) April 20, 2022
ادھر مرکزی قیادت نے جلسے کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، مینارِ پاکستان پر آج رات محفل سماع ہوگی جو رات گئے تک جاری رہے گی۔
ادھر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل پوری قوم کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ نکلیں اور مینار پاکستان جہاں پاکستان بننے کی قرارداد منظور ہوئی اسی تاریخی مقام پر پاکستان کی حقیقی آزادی، قومی غیرت اور حمیت کی تاریخی تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں۔
کل پوری قوم کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ نکلیں اور مینار پاکستان جہاں پاکستان بننے کی قرارداد منظور ہوئی اسی تاریخی مقام پر پاکستان کی حقیقی آزادی، قومی غیرت اور حمیت کی تاریخی تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں۔ @FarrukhHabibISF
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/Xz33OHaqXB— PTI (@PTIofficial) April 20, 2022