ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

مینارپاکستان واقعہ؛ مزید افراد کی شناخت، وزیراعلیٰ اہم ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مینارِ پاکستان واقعے کی کل صبح تک حتمی رپورٹ پیش کرنےکی ‏ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں مینارپاکستان ‏واقعے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔

وزیراعلیٰ نے کل صبح تک حتمی رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے واقعے پر کل اجلاس طلب ‏کر لیا۔ پی ایچ اے کے کردارکاتعین کرنےکیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی سیکیورٹی پرماموراہلکاروں کی غفلت کا تعین ‏کرے گی یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے اس کو جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف دلائیں گے کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے ‏جائیں گے واقعہ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیراعلیٰ نے تحقیقات کو ‏جدید اورسائنٹیفک اندازسےآگے بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں آئی جی نے واقعہ میں ملوث افرادکی گرفتاریوں اورشناخت کے حوالے سے بریفنگ ‏دیتے ہوئے بتایا کہ وڈیوز کی مدد سے نادرا کے ذریعے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے واقعہ ‏میں ملوث بعض افرادکوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں