جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مینار پاکستان واقعہ: متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مینار پاکستان میں لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کے معاملے پر میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی کے جسم پر متعدد نشانات کی تصدیق ہوگئی۔

لاہور مینار پاکستان میں 400 ملزموں کے ہاتھوں دست دراز ی اور تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی عائشہ کا میڈیکل کروا لیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور عائشہ کے پورے جسم پر درجنوں اسکریچز اور نیلگوں کے واضع نشانات موجود ہیں۔

میڈیکل ٹیم نے لاہور کے گریٹر پارک مینار پاکستان میں لڑکی پر تشدد سے متعلق میڈیکل رپورٹ مکمل کرلی گئی، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ کے جسم پر متعدد نشانات ہیں، متاثرہ لڑکی کے دائیں بازو پر سوجن ہے جب کہ گردن پر ناخن کے نشانات ہیں۔

- Advertisement -

ایم ایس ڈاکٹر گلزار کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل نواز شریف یکی گیٹ اسپتال میں کروایا گیا، جس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ لڑکی کے دونوں کانوں پر بھی سوجن پائی گئی اور گردن پر نوچنے کے نشانات ہیں۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے جسم پر نیلگوں اور اسکریچز کے نشانات ہیں، جب کہ سینے کے دائیں طرف تین اسکریچز ہیں، بائیں بازو پر اور کہنی کے اوپر بھی تین اسکریچز ہیں۔

رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ متاثرہ لڑکی کی کمر اور دونوں پاؤں پر بھی اسکریچز ہیں، پورے جسم پر 13 نشانات واضح ہیں جب کہ درجنوں نیلگوں نشانات ہیں۔

یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود خاتون عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد، جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے پر پولیس نے 3 روز بعد مقدمہ درج کیا تھا۔

گزشتہ رات گئے لاہور پولیس نے راوی روڈ، بادامی باغ، لاری اڈا اور شفیق آباد کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں بھی کی ہیں اور 15 افراد کو حراست میں لے کر تھانہ لاری اڈا منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے زیر حراست افراد کے موبائل نمبرز کی 14 اگست کی لوکیشن ٹریس کی جائے گی اور زیر حراست افراد کو ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزمان سے میچ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں