تازہ ترین

مینار پاکستان جلسے کے منتظمین ملک قیصراور میاں ندیم زیرِ حراست

لاہور : پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ ڈھکر جاری ہے، مینار پاکستان جلسہ کے منتظمین ملک قیصر اور میاں ندیم کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر جلسے سے قبل ہی لاہور پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس نے چھاپوں کے دوران مینارپاکستان جلسہ کے منتظمین ملک قیصر اور میاں ندیم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے میاں نعیم کے گھر رات گئے چھاپہ مارا تاہم وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے، اہل خانہ نے بتایا کہ پولیس گھر آئے مہمان کو گرفتار کرکے لے گئی۔

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شاہد حسین کو بھی حراست میں لے لیا شاہد حسین پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں اور عمران خان دور حکومت میں ٹاسک فورس کے فوکل پرسن رہے جبکہ پی ٹی آئی کے یونین کونسل صدر میاں ندیم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے حافظ ذیشان رشید کے گھر پر گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، ،اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے بدتمیزی کی، ذیشان رشید پی پی ایک سو انچاس میں مریم نواز کیخلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔

:پولیس نے پی ٹی آئی رہنماحمادنیازی اوربجاش نیازی کی رہائشگاہ پر بھی چھاپہ مارا ، رہنماپی ٹی آئی حمادخان نیازی نے کہا کہ بغیر وارنٹ ہمارےگھرپرچھاپہ ماراگیاہے، مینارپاکستان میں تاریخی جلسہ ہوگا،ایسےاقدامات ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتے۔

پولیس کا پی ٹی آئی کے مقامی رہنماسجاد درانی ، بشارت علی ، اپی ٹی آئی ممبر کشمیرقانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان اور مناواں کے علاقے میں پی ٹی آئی رہنما حماد اعوان کے گھروں پر چھاپے مارے تاہم رہنما گھر پرموجود نہیں تھے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی میں پولیس نے پی ٹی آئی سٹی صدر میاں عمران، راجہ ماجد، راشدحفیظ، راجہ وحید قاسم اور سردار محمد سلیم خان کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے۔

Comments

- Advertisement -