منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

حکومت منی بجٹ لانے کو تیار، مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئی ایم ایف کا دباؤ یا معیشت کے زبوں حالی؟ حکومت نے 200 روپے کے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے متعدد لگژری اشیا پراضافی ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ 70 ارب کی اشیا پردی جانے والی ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس یا فلڈ لیوی کی تجویز سامنے آئی ہے اس کے علاوہ یومیہ50 ہزار روپے سےزائد کی بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز بھی زیر غور ہے تاہم ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل افراد پرمجوزہ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام: پاکستان کیلیے نئی شرائط کیا ہیں؟ جانیے

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نان فائلرزپر ود ہولڈنگ ٹیکس سے پچاس ارب روپےآمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے منی بجٹ کےذریعے درآمدات پرفلڈ لیوی عائد کی جائے گی۔

آرڈیننس کےذریعےدرآمدی لگژری آئٹم پر تین فیصد تک فلڈ لیوی عائد کی جائے گی،جن درآمدی اشیا پرکسٹم ڈیوٹی زیرو ہےوہاں ایک فیصد فلڈ لیوی عائد کی جائےگی، بینکوں کےفارن ایکسچینج منافع پرفلڈ لیوی بھی عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم فروری دو ہزار تئیس سےمنی بجٹ پرعمل شروع ہونےکاامکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں