منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کرنے کے لئے حکومت کی عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر غیر ضروری اور لگژری اشیاء پر ٹیکس بڑھانے کیلئے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے غیر ضروری اور لگژری اشیا پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت نے ٹیکس بڑھانے اور نئے ٹیکس لگانے کے لیے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو آئندہ ہفتے ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سگریٹ، مشروبات اور نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانے اور فضائی ٹکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

مہنگے سگریٹ پر پچاس پیسے فی اسٹک ایکسائز ڈیوٹی اور بینکوں کی آمدن پر فلڈ لیوی لگانے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔

نان فائلرز کے لیے گاڑیوں کی ایکسائز ڈیوٹی اور پراپرٹی پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس بڑھانے کی تجویز شامل ہے۔

اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے نان فائلرز کیلئے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی سفارش بھی زیر غور ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں