پاکستانی شہری جو بطور سیاح فرانس کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہیں اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے میں شینگن ویزا کے لیے درخواست دینا ہوگی۔
فرانسیسی سفارتخانہ تمام معاون دستاویزات بشمول بینک اسٹیٹمنٹ کا جائزہ لینے کے بعد ویزا کے بارے میں فیصلے کرنے کا مجاز ہے۔
مختصر قیام کے ویزا کی درخواستوں کے لیے آپ کو روانگی کی تاریخ سے پہلے ہی اپنی درخواست جمع کروانے کی ضرورت ہے کیونکہ سفارت خانے میں انٹرویو کے بعد مختصر قیام کا ویزا حاصل کرنے میں کم از کم 15 سے 20 دن کا وقت لگتا ہے۔
فرانس کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات
سفری دستاویزات پاسپورٹ، کسی منظم سفر کی ریزرویشن کی تصدیوق یا منصوبہ پروگرام کی وضاحت کرنے والی کوئی اور دستاویز، فرانس وزٹ ویزا درخواست کی فیس، درخواست دہندہ کو ویزا درخواست کے عمل کی فیس کی مد میں 90 یورو ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان سے فرانس کے شینگن ویزا کے لیے کم از کم بینک اسٹیٹمنٹ
درخواست گزار کو یہ ثابت کرنے کے لیے ثبوت جمع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ اس کے پاس اپنے سفر کے لیے مالی اعانت کے لیے کافی رقم موجود ہے، فرانس میں قیام کے لیے روزانہ مطلوبہ رقم 120 یورو ہے۔
اگر آپ فرانس 90 دن تک رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کے بینک اکاؤنٹ میں 10800 یورو کے برابر رقم ہونی چاہیے۔
جنوری 2025 تک ایک یورو 289.99 روپے پاکستانی کرنسی کے برابر ہے اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کا قیام فرانس میں 90 دنوں کے 30 لیے ہے تو آپ کے بینک اکاؤنٹ میں 30 لاکھ روپے سے زائد ہونے چاہئیں۔