ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اچھلتے کودتے زرد مینینز کی واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ مینینز کے مداحوں کا انتظار بالآخر ختم ہوا اور اینی میٹڈ فلم سیریز کی نئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا جسے دیکھ کر مداحوں کو اپنی ہنسی روکنا مشکل ہوگیا۔

اینی میٹڈ فلم مینینز ۔ دا رائز آف گرو کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں یہ زرد مخلوق اپنی حرکتوں سے سب کا ناک میں دم کیے ہوئے ہے۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیورٹ اور کیون (مینینز) طیارے کے پائلٹ ہیں اور اپنی بنانا زبان میں گفتگو کرتے ہوئے اسے اڑا رہے ہیں۔

ایکشن اور مزاح سے بھرپور اس ٹریلر نے مداحوں کو پیٹ پکڑ کر ہنسنے پر مجبور کردیا۔

ٹریلر کی ریلیز کے ساتھ ہی مداحوں کا 2 سالہ انتظار بھی ختم ہوگیا، اس فلم کو سنہ 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن کووڈ وبا کے باعث اسے 2021 اور پھر 2022 تک مؤخر کردیا گیا اور بالآخر اب اس کی ریلیز کی تاریخ یکم جون 2022 کا اعلان کردیا گیا۔

یہ سیریز بنیادی طور پر ڈسپیک ایبل می کی ہے جس کے 3 حصے ریلیز کیے جاچکے ہیں، فلم میں مرکزی کردار گرو کا ہے جس کے پاس مینینز کی فوج ہے۔

سنہ 2015 میں اس کا پریکوئل مینینز کے نام سے ریلیز کیا گیا جس میں ان مینینز کو اپنا آقا ڈھونڈتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اب اس پریکوئل کا دوسرا حصہ مینینز ۔ دا رائز آف گرو ریلیز کیا جارہا ہے جس میں گرو کا بچپن دکھایا جارہا ہے۔

فلم میں اسٹیو کارل، جین کلاڈ اور رسل برانڈ نے مینینز کے کرداروں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں