منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

سیاحت کے فروغ کے لیے ایئر لائنز کو خصوصی مراعات دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے سیاحت کےفروغ کےلیےایئرلائنز کو خصوصی مراعات دینےکااعلان کردیا اور کہا چھوٹےایئرپورٹ پرلینڈنگ ،ہاؤسنگ اورنیوی گیش چارجزنہیں لیےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر براۓ ہوا بازی غلام سرور خان نے ایوی ایشن ڈویژن میں اہم اجلاس کی صدارت کی، وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے سیاحت کے فروغ کے ویژن پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے، جو بھی ایئرلائن سیاحتی مرکز کے قرب و جوار میں واقع چھوٹے ایئر پورٹس  پر بھی فلائٹ کا آغاز کریں گی تو ان سے لینڈنگ ہاوسنگ نیوی گیشن چارجز نہیں لئے جائیں گے۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا لائسنس پانچ برس کے لیے دیا جائے گا، ایروناٹیکل سروسز کا کرایہ بھی نہیں لیا جائے گا اور لائسنس حاصل کرنے والی فضائی کمپنی کے لئے خصوصی رولز اپلائی ہوں گے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر کا کہنا تھا سوشل اکنامک روٹس پر فضائی کمپنی کو ٹیکس میں ایف بی آر سے خصوصی مراعات دینے کی سفارش کی جائے گی ، مذکورہ روٹس پر  زیادہ سے زیادہ 40 سیٹوں والا جہاز لینڈ کرنے کی اجازت ہوگی، مذکورہ پالیسی وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ترتیب دی گئی ہے۔

اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا مختلف ایئرپورٹس پر غیر ملکی سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھی دورے کیے تھے اور مسافروں کے بیگ کی ریپنگ کی تجاویز دی گئی۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا تمام بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر ایک سے زائد ریپنگ مشینیں نصب کی جائیں اور مسافروں کے سامان کی ریپنگ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ مسافروں کے بیگوں میں سے چوری کے واقعات کی روک تھام کی جائے۔

مزید پڑھیں : سول ایوی ایشن سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، غلام سرور خان

یاد رہے چند روز قبل بھی غلام سرور خان نے کہا تھا سیاحت کے فروغ کے لیے سی اے اے نے ٹی پی آر ائی لائسنس متعارف کرادیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی سیاحت کے وژن کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی اے اے کے نئے لائسنس کو ٹورزم پروموشن اینڈ ریجنل انٹیگریشن کا نام دیا گیا ہے، سی اے اے نے ایئر آپریٹرز کے لائسنس کے اجراء اور تجدید کے نظر ثانی شدہ تقاضے جاری کر دیئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں