بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

یہ تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی، وزیر اطلاعات پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یہ تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی اب وہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دہرائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی۔ اب شدت پسند اور انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دہرائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جتھوں کے فیڈریشن پر چڑھائی کرنے سے این آراوز نہیں ملتے۔ تحریک انصاف کی موجودہ لیڈر شپ بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے۔ کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنے والے اب کس منہ سے کارکنوں کا دم بھر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اصل مجرم علی امین گنڈاپوراور بشریٰ بی بی ہیں۔ وہ اپنی ذلت اور بدنامی کو فیک نیوز اور افواہوں کے پیچھے چھپا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ علی امین اور بشریٰ بی بی کی گاڑیوں پر کارکنوں نے ڈنڈے مارے۔ جن کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے وہ پھر بڑکیں ماررہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کو ختم کرنے کے لیے بشریٰ بی بی اکیلی کافی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں