اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

قبائلی عوام اب کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، شوکت یوسفزئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ قبائلی عوام پختونوں کا نام استعمال کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں، قبائلی عوام اب کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ فوج پر حملے کردیں، جو لوگ مرے ہیں بلاول ان کی فیملی کو کیا جواب دیں گے، پی ٹی ایم والے سیاست کرنا چاہتے ہیں تو آئیں سیاست کریں، ہم تو یہ کہتے ہیں چند لوگ دوبارہ پختونوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کیا پختون اسی لیے ہیں کہ بندوق اٹھائیں، لڑیں اور مریں، قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کی وجہ سے انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکا تھا، قبائلی علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے کام کیا جارہا ہے، آج اعلان کردیں اور کل وہ تعمیرات ہوجائے ایسا نہیں ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پہلے تھر اور کراچی میں پانی نہیں مل رہا وہاں توجہ دیں، بلاول نے کبھی پوچھا بلدیہ فیکٹری میں کتنے لوگ اور کیوں مرے، یہ پنجابی وہ سندھی اس قسم کی باتیں نہ پھیلائیں، ایسی باتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پاکستان ایک ہی رہے گا۔

مزید پڑھیں:  چند لوگ فاٹا میں امن اور ترقی کا عمل سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کے لیے امن ناگزیر ہے، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ قبائلی اضلاع میں امن ہو، مقامی لوگ احتجاج کررہے تھے تو اس سے پی ٹی ایم کا کیا تعلق تھا، رکن اسمبلی کیسے جاکر فوجی جوان کے سامنے نعرے لگاتے ہیں، فوج منظم ادارہ ہے دشمن عناصر کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ مشکلات یقیناً ہیں لیکن ہم ان مشکلات سے نکل جائیں گے، خارقمر کے علاقے میں آپریشن ہورہا ہے، یہ کیا طریقہ ہے مسلح ہوکر چیک پوسٹ کو توڑ کر آگے نکل جائیں، فوج نے ہی قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں