اشتہار

بلاول بھٹو عوام کے لیے نہیں، والد کو مشکل میں دیکھ کر غصے میں آئے: علی محمد خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنے والد کو مشکل میں دیکھ کر غصے میں آ گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ اس لیے ہیں کیوں کہ وہ ان کی بات کرتے ہیں۔

[bs-quote quote=”بلاول بھٹو اپنے نانا کی طرح بننا چاہ رہے ہیں، لیکن انھیں اپنا سیاسی استاد بدلنا چاہیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”علی محمد خان” author_job=”وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور”][/bs-quote]

- Advertisement -

علی محمد خان نے کہا ’بلاول نوجوان ہیں، جذباتی تقریر کی کوشش کر رہے ہیں، وہ اپنے نانا کی طرح بننا چاہ رہے ہیں، لیکن انھیں اپنا سیاسی استاد بدلنا چاہیے، بلاول انھیں سینے سے لگائیں جنھیں ان کے والد سینیٹ کا ٹکٹ دینے کے روادار نہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ہماری پالیسیوں پر تنقید کا حق ہے، حالات کے مطابق اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرنا پڑتا ہے، سب جانتے ہیں کہ گزشتہ حکومت ہمیں کیسی معیشت دے کر گئی، جب ہم آئے تو خزانہ خالی تھا، کوشش کی جا رہی ہے کم تنخوا والے طبقے کو زیادہ تکلیف نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:  ہم ان کی جے آئی ٹی اور جیلوں سے نہیں ڈرتے: بلاول بھٹو

وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اب معیشت پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان کی طرح اپوزیشن آئے اور قومی مسائل پر ہمارا ساتھ دے، جہاں پاکستان کی بات آتی ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ایک ہوتی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ چارٹر آف معیشت پر اپوزیشن کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے، حکومت آئی ایم ایف اپنی خوشی سے نہیں جا رہی، کوشش یہی ہے کہ دوست ممالک سے پیسے مل جائیں تاکہ آئی ایم ایف کی شرائط نہ ماننی پڑیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں