جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اپنی وزارت سے متعلق معلومات اکھٹی کر کے پریس کانفرنس کروں گا، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ وہ اپنی وزارت سے متعلق معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، جس کے بعد وہ پریس کانفرنس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میں پریس کانفرنس کروں گا تو فائلیں لے کر بیٹھوں گا۔

[bs-quote quote=”کسی نے این آر او مانگا ہوگا اسی وجہ سے وزیرِ اعظم نے خطاب میں ذکر کیا: علی زیدی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

علی زیدی کا کہنا تھا کہ وہ بحری امور کی وزارت میں ہونے والے گھپلوں پر بحث نہیں کریں گے بلکہ فائلیں ایف آئی اے اور نیب کے حوالے کر دیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم این آر او مشرف سے ڈیل کرنے والی بات پر نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مقدمات پر مُک مُکے والے این آر او کی بات کر رہے ہیں۔

اپوزیشن کے اس اعتراض پر کہ وزیرِ اعظم سے این آر او کس نے مانگا، علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم سے کسی نے براہِ راست این آر او کا نہیں کہا ہوگا مگر پیغامات تو آتے ہیں، کسی نے این آر او مانگا ہوگا اسی وجہ سے وزیرِ اعظم نے خطاب میں ذکر کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 50 سے 60 لوگ شور کر رہے ہیں اس سے حکومت کو فرق نہیں پڑ رہا لیکن پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کر کے ایوان نہیں چلنے دیا جا رہا۔


یہ بھی پڑھیں:  پورٹ قاسم کی زمینوں کی الاٹمنٹ، وفاقی وزیرعلی زیدی نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا


علی زیدی کا کہنا تھا کہ آپ کو اگر کوئی پیسے دے رہا ہے تو اپوزیشن اس پر بھی سوال اٹھا رہی ہے، ہمیں اُن کی فکر ہے جن کے پیسے ان لوگوں نے کھائے ہیں، یہ لوگ جو پیسا ادھار لے کر آئے وہ بھی کھا گئے ہیں۔

انھوں نے بجلی قیمتوں کے بارے میں کہا کہ نیپرا نے 3.82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی تھی لیکن بجلی کی قیمتیں اتنی نہیں بڑھائی گئیں جتنی سفارش آئی تھی، زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لیے ہم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں