پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

نظر یہی آرہا ہے 26 اکتوبر کو جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس ہوں گے، عطا تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نظر یہی آرہا ہے 26 اکتوبر کو جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات عطا تارڑ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانافضل الرحمان ہمارےاتحادی رہےہیں لائق احترام ہیں، ان سے وزیراعظم کی دوملاقاتیں ہوئی جومثبت رہیں۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ مولانافضل الرحمان کی خواہش تھی کہ مزیدمشاورت ہوجائے، حکومت کابھی مؤقف ہےمشاورت کادائرہ کاروسیع کریں گے، ہمیشہ مزیدمشاورت کی گنجائش موجود رہتی ہے، کامران مرتضیٰ کے پاس مسودہ موجودتھا اور کلاز بائی کلاس مشاورت ہوئی، مسودہ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑاوران کی ٹیم نے تیار کیاتھا، چارٹرآف ڈیموکریسی میں بھی آئینی عدالتوں کامطالبہ موجود تھا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثردرست نہیں ہےکہ مسودہ کہیں اورسےآیا ہے اور یہ بات درست نہیں ہےکہ مسودہ کسی کونہیں دیاگیا، ہوسکتا ہے عبدالغفور حیدری کو مسودہ نہ ملا ہو کیونکہ بیرون ملک سے آئے تھے۔

اگلے چیف جسٹس کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹونےدرست کہاہوگاکہ نئےچیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے ، نئےچیف جسٹس منصورعلی شاہ ہی نظر آتے ہیں اب تک یہ ہی نظر آتاہے، آئین وقانون کے مطابق یہ درست بات ہےکہ نئےچیف جسٹس منصورعلی شاہ ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی عدالت کو کون ہیڈ کرے گا اس پر ابھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی، پوری دنیا کے اندر آئینی عدالتوں کا نظام موجود ہے اور پورا اسٹرکچر موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں