ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

حکومت نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے لیے فول پروف سیکیورٹی کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی منظوری دے دی گئی ،  سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سیکیورٹی کے لیے ستائیس جنوری کو وزارت داخلہ کوخط لکھا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی منظوری دے دی اور کہا سابق چیف جسٹس اوران کے اہلخانہ کو رینجرز اور پولیس پر مشتمل سیکیورٹی اسکواڈ دیا جائے گا۔

یاد رہے سابق چیف جسٹس کو سیکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کو خط ریٹائرمنٹ سے قبل لکھا گیا ہے، جس میؓں میں رینجرز کی سیکیورٹی برقرار رکھنے کی استدعا کی گئی تھی۔

خط میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ رولز کے آرٹیکل 25 (1) کے مطابق چیف جسٹس کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا تھا کہ سابق چیف جسٹس اور ان کے اہل خانہ کی جان کو شدید خطرہ ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے یہ ضروری تھا کہ سابق اعلیٰ جج اور ان کے اہل خانہ کو سیکیورٹی (رینجرز، پولیس) فراہم کی جائے۔

خیال رہے سابق چیف جسٹس گلزاراحمد یکم فروری کو ریٹائر ہوئے ، انھوں نے دہشتگردی، ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کے فیصلے کیے جبکہ اقلیتوں کے حقوق، تجاوزات سمیت کئی حساس مقدمات کے فیصلے بھی دیئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں