تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

وزارت کیڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ: وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد : حکومت نے وزارت کیڈ کو ختم کرنے اور یگولیٹری نظام کو اسٹریم لائن کرنے کی تجویز پر بھی غور شروع کردیا، فیصلے کل ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی حکومت وزارت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے، اس کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت کل ہونے والے  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائےگا، کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کی تفصیلات  اےآر وائی نیوز نے حاصل کرلیں۔

ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزارت کیڈ کو ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی، صحت سے متعلقہ امور اور وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی منظوری دی جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ریگولیٹری نظام کو اسٹریم لائن کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس کے ایجنڈے میں چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ کی تعیناتی کی منظوری بھی شامل ہے۔

اثاثہ جات کی ریکوری یونٹ کی منظوری بھی اس ایجنڈے کا حصہ ہے، علاوہ ازیں پاکستان نیوی ایکٹ1961میں ترمیم بھی ایجنڈے میں شامل ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انکم ٹیکس ترمیم آرڈیننس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت کیڈ کے خاتمے کے بعد ماتحت کام کرنے والے مختلف اداروں کو دیگر وزارتوں میں ضم کردیا جائے گا، ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں کو وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کے حوالے کرنے کا امکان ہے جبکہ اسپتالوں کو وزارت صحت کے حوالے کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -