بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں انتخابات سے قبل دھاندلی کی بھارتی کوششوں پر پاکستان کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات سے قبل دھاندلی کی بھارتی کوششوں کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات سے قبل دھاندلی کی بھارتی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارضی رہائشیوں کو ووٹر رجسٹر کرنے کا بھارتی اعلان نتائج کو متاثر کرنے کا ثبوت ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے لیکن بھارت کشمیری عوام کی خواہشات کو توڑنے یا عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کومقبوضہ جموں کشمیرمیں حراست میں لیے گئے سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کرنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں