جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ نے وزارت صحت کی تنظیم نو کی منظوری دے دی، ڈاکٹر ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے وزارت صحت کی تنظیم نو کی منظوری دے دی، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگو لییشن اینڈ کوآرڈینیشن کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ صحت میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے وزیرمملکت برائے امور قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت صحت کی تنظیم نو  کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولییشن اینڈ کوآرڈینیشن کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب اس وزارت کا نام منسٹری آف ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ہوگا۔

ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ مذکورہ وزارت میں ٹیکنیکل اور انتظامی عہدوں میں عدم توازن تھا،80فیصد انتظامی جبکہ 20 فیصد تیکنیکی نوعیت کے عہدے تھے اور 80فیصد افسران اور اسٹاف کا تحقیقی پس منظر بھی نہ تھا۔

وزیر مملکت کا مزید کہنا ہے کہ منظور تجویز میں تیکنیکی عملہ70 جبکہ دیگر 30 فیصد ہیں، وزارت میں تربیت یافتہ اورمطلوبہ قابلیت کے ماہرین کی کمی تھی، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی ہیلتھ سروس گروپ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں