پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گی، اسکیم ختم کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے نادرا کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری سے اوور اسٹے غیر ملکی باشندوں سے جرمانہ وصول کیا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ نادرا ایک سال سے زیادہ اوور اسٹے والوں سے جرمانہ وصول کرے گا، ایمنسٹی اسکیم ختم ہونے پر ایک سال سے زائد اوور اسٹے پر نام بلیک لسٹ ہوگا۔
- Advertisement -
وزارت داخلہ نے 29جولائی سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیلئے اسکیم جاری کی تھی۔