ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ٹیکس فری بجٹ کے بعد حکومت کی عوام کو ایک اور بڑا ریلیف دینے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے سستی چینی کی فراہمی کیلئے عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تیاری کرلی ، وزارت صنعت وپیداوارنےشوگرملزایسوسی ایشن کو صارفین کےلئےچینی ستر روپےفی کلو دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی شوگر مافیا کے خلاف مسلسل جدوجہد کے اثرات نمایاں ہونے لگے، حکومت کا کمیشن رپورٹ پر عدالتی حکم کے نتیجے میں عوام کو ستر روپے فی کلو چینی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے بڑا اقدام سامنے آیا۔

وزارت صنعت و پیداوار نے شوگر ملزایسوسی ایشن کو خط لکھا، خط میں عام صارفین کےلئے چینی کی 70 روپے فی کلو دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا شوگر ملز ایسوسی ایشن چینی کے مطلوبہ اسٹاک کی فراہمی کے انتظامات کرے اور تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی 70 روپے فی کلو دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں :  اسلام آباد ہائی کورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کو کارروائی سے روک دیا

خط کی کاپی چیف سیکرٹریز, شوگر مل ایسوسی ایشن اور یوٹیلیٹی اسٹورز کو ارسال کردی گئی ہے۔

یاد ریےوزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا  کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیش کش کر دی ہے،اب بات 70 پر نہیں رکے گی، ہم اصل لاگت عوام کے سامنے رکھیں گے اور درست قیمت طے کرنی پڑے گی۔

خیال رہے کہ 11 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کو 10 دن کے لیے شوگر ملز کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھا اور آئندہ سماعت تک ملک میں چینی 70 روپے کلو بیچنے کا حکم بھی دیا تھ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں