ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وزارت داخلہ کا سرکاری تقریبات میں سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزیر داخلہ نے کفایت شعاری کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے وزارتوں اور سرکاری محکموں کی تقریبات میں پولیس تعینات نہ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن نایف نے کفایت شعاری کے اصولوں کو اپناتے ہوئے مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق آئندہ وزارتوں و سرکاری محکموں کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرامات میں سرکاری سیکیورٹی اہلکار تعینات نہیں ہوں گے۔

جاری حکم کے مطابق آئندہ ادارے و وزارتیں اپنی تقریبات کےلیے اپنے خرچ پر سیکیورٹی کے انتطامات کرنے کی پابندی ہوں گی۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا شہزادہ عبدالعزیز بن ناف کی جانب یہ فیصلہ اخراجات میں کمی لانے اور کفایت شعاری کے اصولوں کو آگے بڑھانے کےلیے کیا گیا ہے۔

جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مملکت کے تمام صوبوں، کمشنریوں اور تحصیلوں کی پولیس سرکاری تقریبات کی حفاظت پر مامور نہیں ہوگی۔

اداروں اور وزارتوں کو جاری خط میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری تقریب منعقد ہوتی ہے تو اس میں اسکینرز کی مدد سے بیگ وغیرہ چیک کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ وزارت یا محکمے یا ادارے کے گیٹ پر سیکیورٹی گارڈ ز تقریب میں جانے والوں کی تلاشی لیتا ہے، اسلحہ لیجانے سے روکا جاتا ہے، لیپ ٹاپ بھی چیک کیے جاتے ہیں، یہ سارا کام انجام دینے کے لیے اچھے خاصے اخراجات کرنا پڑتے ہیں، جس سے بچنے کےلیے وزارت داخلہ نے قدم اٹھایا ہے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کی جانب سے ماضی میں تقریباتً میں حفاظتی انتظامات کےلیے امن عامہ کو درخواستیں بھیجی جاتی رہی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق امن عامہ کے متعلقہ شعبوں نے ایک کمیٹی قائم کررکھی ہے جو سیاحتی، سماجی، تفریحی سرگرمیوں ، مقابلوں ، نمائشوں اور کانفرنسوں میں امن و امان کی ذمہ داری انجام دیتی رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں