تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نوٹس دیے بغیر وزارت داخلہ نے یکطرفہ کارروائی کی، سندھ ہائی کورٹ

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کرنے پر کہا ہے کہ نوٹس دیے بغیر وزارت داخلہ نے یکطرفہ کارروائی کی۔

سندھ ہائی کورٹ نے این او سی منسوخی کا نوٹی فکیشن معطل کرنے سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ نوٹس دیے بغیر کسی کے خلاف کیسے کارروائی کی جاسکتی ہے، وزارت داخلہ کا 11 اگست کا آرڈر 17 اگست تک معطل کرتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کی این او سی منسوخ کرنے کا آرڈر بھی معطل کرتے ہیں، 17 اگست کو 11 بجے کیس کی دوبارہ سماعت ہوگی۔

اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں: live.arynews.tv

وکیل اے آر وائی نیوز نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ چینل قواعد کے تحت کام کر رہا ہے، اس سے پہلے بھی انتقامی کارروائیاں شروع ہوگئی تھیں، 2018 میں ہی لائسنس تجدید کی درخواست کر دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 2021 میں اے آر وائی نیوز کی درخواست منظور کرلی گئی، نوٹی فکیشن معطلی کے بعد اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال ہونی چاہئیں، سندھ ہائی کورٹ اے آر وائی نیوز کی نشریات بحالی کا حکم دے چکی ہے۔

وکیل نے عدالت میں کہا کہ نوٹی فکیشن کی معطلی کے بعد نشریات بحال نہ ہوئیں تو توہین عدالت کی درخواست دیں گے، عدالت کے سامنے آج کچھ مواد پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے دوسرے فریق کا مؤقف سننے کے بعد نوٹی فکیشن معطلی کا حکم جاری کیا۔

Comments

- Advertisement -