تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت بجلی کی وضاحت

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت بجلی کی اہم وضاحت سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 18 پیسے اضافے کے حوالے سے ترجمان وزارت بجلی کا کہنا ہے کہ اعلان کردہ اضافے سے بجلی صارفین کی موجودہ ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ترجمان وزارت بجلی کے مطابق نافذ العمل ٹیرف کی میعاد ختم ہونے پر یاد دہانی نوٹ جاری کیا گیا ہے، تمام سلیب کے لیے بجلی کی موجودہ فی یونٹ قیمت برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں: حکومت نے بجلی کی قیمت میں 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے بجلی کی قیمت میں اٹھارہ پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 13 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 53 پیسے فی یونٹ ہو گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے ٹیرف میں 15 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے پر 3 پیسے فی یونٹ اضافی چارج ہوں گے۔

وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں سے ہوگا، یہ اضافہ 10 ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -