منگل, جون 24, 2025
اشتہار

وزارت مذہبی امور کا PTA کو گستاخانہ اور پورنوگرافی مواد ہٹانے کیلیے خط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے آن لائن پلیٹ فارم سے گستاخانہ اور پورنوگرافی مواد ہٹانے کیلیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو خط لکھ دیا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گستاخانہ اور پورنوگرافی مواد کی بدستور آن لائن پلیٹ فارم پر موجودگی تشویش ناک ہے، سپریم کورٹ نے پی ٹی اے کو ایسے مواد ہٹانے کیلیے پہلے سے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ پی ٹی اے تمام ذرائع استعمال کر کے غیر اخلاقی مواد فوری ہٹانے کیلیے اقدامات کرے، پورنوگرافی مواد کی آن لائن دستیابی معاشرے میں اخلاقی اقدار کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی اے پورنوگرافی، گستاخانہ و دیگر غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کیلیے فوری کارروائی کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں