اسلام آباد : حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا، جس کے تحت پہلی حج پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ پہلی حج پرواز6 جون کواسلام آبادسےروانہ ہوگی، 106 حج پروازوں کے ذریعے 32 ہزارعازمین کوسعودی عرب پہنچایاجائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42 پروازیں چلائی جائیں گی، عازمین حج اعتماد سینٹر سے بائیو میٹرک کروائیں جبکہ پروازسے72گھنٹےقبل کوویڈپی سی آرٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔
حاجی کیمپوں میں منظور شدہ لیبارٹریوں کے بوتھ قائم کر دیے گیے، عازمین حج کا پی سی آر (منفی) ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا ، پی سی آرٹیسٹ کے واجبات 4250 روپےعازمین حج کو خود دینا ہوں گے۔
یاد رہے قومی ایئرلائن نے ملک کے سب سے بڑے پری حج فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا ، پی آئی اے سرکاری و پرائیوٹ 40 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔
پی آئی اے کی پہلی پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے مدینہ کیلئے روانہ ہوگی ، پی آئی اے اپنے پری اور پوسٹ حج آپریشن میں 400 پروازیں آپریٹ کرے گی۔
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 200 پروازوں کے ذریعے 5 بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی ، لاہور ، ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی جبکہ 200 پروازوں کے ذریعے حجاج کرام کی وطن واپسی ہوگی۔