تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

11 فٹ بلندی سے واٹر اسکیئنگ کا دلچسپ مظاہرہ، ویڈیو وائرل

واشنگٹن : امریکی شہری نے گیارہ فٹ کی بلندی پر جھیل میں واٹر اسکیئنگ کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

کہتے ہیں انسان اگر کچھ کرنے کا ارادہ کرلے تو پہاڑ کو بھی ہلا سکتا ہے پھر پانی پر انوکھے انداز سے اسکیئنگ کیا چیز ہے، امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ کرس ڈینز نے ایسا ہی حیرت انگیز کام سرانجام دیا ہے جسے دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔

ریاست مینیسوٹا کے شہر برینیرڈ کے رہائشی کرس ڈئنز کو پانی پر اسکیئنگ کا بے انتہا شوق ہے اور اس نے گیلن اسپرے کو آٹھ فٹ اور 10.5 فٹ بلندی سے اسکیئنگ کرتے دیکھ کر 11 فٹ بلندی سے اسکیئنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نیا ریکارڈ بنالیا۔

ڈینز کا کہنا ہے کہ پہلے اس نے ساڑھے 3 فٹ بلندی سے اسکیئنگ کی پھر ساڑھے فٹ بلندی سے اسکیئنگ کرکے پریکٹس کی اور اب 11 فٹ بلندی پر واٹر اسکیئنگ کرکے گیلن اسپرے کا ریکارڈ توڑا ہے۔

امریکی شہری نے کامیاب واٹر اسکیئنگ سے پہلے اپنی کئی ناکامیوں کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -