اشتہار

امریکہ میں نمازفجر کےدوران مسجد پر بم حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکہ میں نمازفجر کے دوران مسجد پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا میں نماز فجر کے دوران مسجد الفاروق پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مسلم امریکن سوسائٹی کے مطابق دھماکے کے بعد مسجد میں آگ لگ گئی لیکن نمازیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل ہی آگ پر قابو پالیا۔

ایف بی آئی کے افسر رچرڈ تھورٹن کا کہنا ہےکہ تحقیقات سے پتہ چلے گا کہ یہ واقعہ نفرت پر مبنی جرم ہے یا اس کا محرک کوئی اور ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مسجد کو دھماکہ خیز ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا جس کے پرزہ جات جائے وقوہ سے ملے ہیں جن کا جائزہ لے کر ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

مسجد کے منتظمین نے بتایا کہ امریکہ میں دیگر مسجد کی طرح مسجد الفاروق کو بھی دھمکی آمیز فون کالزاور ای میلز موصول ہوئی تھیں۔


امریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد نذرآتش


واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں امریکی ریاست ٹیکساس کےشہرآسٹن میں قائم اسلامی مرکز اور مسجد آتشزدگی سے جل کرمکمل طور پرجل کرشہید ہوگئی تھی


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں