جمعہ, مئی 31, 2024
اشتہار

خاتون نے کمسن بیٹوں کو چھری سے قتل کر کے گھر کو آگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

خاتون کو اپنے کمسن بیٹوں کو چھری کے وار سے ہلاک کرنے اور گھر کو آگے لگانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی ریاست مینیسوٹا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 35 سالہ ماں نے اپنے دو کمسن بیٹوں پر چھری سے وار کیا جس کے باعث ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، بعدازاں خاتون نے اپنے گھر کو آگ لگادی جس کے سبب دوسرا بچہ بھی دھوئیں سے جاں بحق ہوگیا۔

مینیسوٹا ڈسٹرکٹ کے امریکی اٹارنی آفس کے مطابق دو بچوں کی موت کے سلسلے میں جینیفر اسٹیٹلی نامی خاتون پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ 15 مارچ کو اس نے مبینہ طور پر اپنے دو بیٹوں کو چاقو مارا جس سے ایک بچہ ہلاک ہو جبکہ دوسرے کو زخم آئے۔

- Advertisement -

اس کے بعد جینیفر نے اپنے گھر کو آگ لگائی اور دوسرا زخمی بیٹا بھی دھوئیں کے باعث دم توڑ گیا۔ دونوں بچوں کی شناخت 6 سالہ ریمی اسٹیلی اور 5 سالہ ٹرسٹن اسٹیلی کے طور پر ہوئی ہے۔

خاتون وہاں سے مبینہ طور پر اپنے 3 سالہ تیسرے بچے کے ساتھ کار میں فرار ہوگئی۔ حکام نے اس کے بعد جینیفر اور اس کے چھوٹے بچے ایتھن کے لیے امبر الرٹ جاری کیا۔

امریکی اٹارنی آفس نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاتون کو جب پکڑا تو اس کے چھوٹے بیٹے کو بھی زخمی پایا جبکہ اسکے جسم پر نشانات بھی پائے گئے۔

خاتون پر سوچے سمجھے قتل، بچوں کے ساتھ بدسلوکی، آتش زنی اور بچوں کو نظر انداز کرنے جیسے جارجز عائد کیے گئے ہیں جبکہ مزید کارروائی کے لیے وہ زیرِحراست ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈریو ایونز نے بتایا کہ یہ کیس اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ امبر الرٹس کیسے جانیں بچاتے ہیں۔ یہ لاکھوں لوگوں کو فوری اہم معلومات پہنچاتے ہیں جو جان لیوا خطرے کا شکار بچے کو بچانے کے لیے مدد کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں